10

اگر امریکہ، ایٹمی معاہدے کو بچانا چاہتا ہے تو اسے ساری پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا، ایران

  • News cod : 15036
  • 07 آوریل 2021 - 14:00
اگر امریکہ، ایٹمی معاہدے کو بچانا چاہتا ہے تو اسے ساری پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا، ایران
سعید خطیب زادے نے منگل کی رات پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران، سنہ دو ہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے کسی بھی پروگرام کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا خواہاں ہے تو اسے ساری پابندیوں کو ایک ساتھ اٹھانا ہوگا۔

وفاق ٹائمز- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے منگل کی رات پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران، سنہ دو ہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے کسی بھی پروگرام کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا خواہاں ہے تو اسے ساری پابندیوں کو ایک ساتھ اٹھانا ہوگا۔

یاد رہے کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی اٹھارویں نشست منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوئي جس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے رکن ملکوں کے وفود نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15036