27

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے ایک وفد کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد+تصاویر

  • News cod : 15149
  • 08 آوریل 2021 - 20:14
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے ایک وفد کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد+تصاویر
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی اور حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی اور حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر جامعہ مدینہ العلم کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام سید محمد شیرازی اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء مولانا کرم علی حیدری بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15149