18

صیہونی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچے کی بینائی ضائع (ویڈیو)

  • News cod : 15331
  • 11 آوریل 2021 - 18:53
صیہونی عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچے کی بینائی ضائع (ویڈیو)
غاصب اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز وسطی الخلیل میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکے عزتالدین نضال بطش کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ یہ فلسطینی بچہ سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنا۔

وفاق ٹائمز- غاصب اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز وسطی الخلیل میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکے عزتالدین نضال بطش کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ یہ فلسطینی بچہ سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنا۔ میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی بچے کو الخلیل اسٹیٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی بچہ کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلسطینی بچہ اپنی سبزی کی دکان میں ایک اسرائیلی فوجی کی پیلٹ گن کا نشانہ بنا تھا۔ فلسطینی بچوں کا اسرائیلی اسلحہ کا شکار ہونا یہاں کی روزمرہ کی کہانی ہے جس پر بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی بڑی بڑی تنظیمیں خاموش تماشائی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15331