12

پاکستان کسی قسم کی فرقہ واریت اور منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا، بزرگ علمائے امامیہ پاکستان

  • News cod : 1540
  • 04 سپتامبر 2020 - 16:39
پاکستان کسی قسم کی فرقہ واریت اور منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا، بزرگ علمائے امامیہ پاکستان
حوزہ ٹائمز|موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آیت اللہ حافظ سید سید ریاض حسین نجفی سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور علامہ شیخ محسن نجفی نے ایک مشترک بیانیہ میں کہا ہیں کہ ہم نے ہمیشہ ملکی استحکام اور امت کے اتحاد و وحدت کے لئے مثبت اقدامات کیے ہیں.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آیت اللہ حافظ سید سید ریاض حسین نجفی سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور علامہ شیخ محسن نجفی نے ایک مشترک بیانیہ میں کہا ہیں کہ ہم نے ہمیشہ ملکی استحکام اور امت کے اتحاد و وحدت کے لئے مثبت اقدامات کیے ہیں، ہماری جانب سے تہذیبی و شائستگی ،قانون پسندی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ حب الوطنی اور قومی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانی دے کر قومی سلامتی اور داخلی وحدت پر آنچ نہیں آنے دی، لیکن بعض عناصر ملک میں فرقہ واریت بدامنی اور قتل و غارت گری پھلانے کے لیے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ وطن عزیز کی حفاظت و بقا کے لیے ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مسلمہ مقدسات کا احترام کریں ۔ ہمارے مراجع عظام واضح موقف دے چکے ہیں کہ کسی بھی فرقہ کی مسلم مقدسات کی توہین اور بے احترامی قطعی حرام اور ممنوع ہے ملک پاکستان میں اسلام کے مختلف مسالک اور مکاتب فکر موجود ہیں اور الحمدللہ ہماری محنتوں اور کاوشوں سے ان کے درمیان فروعی اختلافات کے باوجود اتحاد وحدت اخوت اور بھائی چارہ قائم ہے جو بعض عناصر کے لئے ناقابل برداشت ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ موجودہ ماحول کسی گہری سازش کا پتا دیتا ہے لیکن ہم باہمی اتحاد و وحدت اور دانشمندی سے کسی بھی منفی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پر امن فضا قائم رکھنے کے لیے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ ہم تمام مسالک اور مکاتب فکر کے پیروکاروں سے یہ کہنا ضروری سمجھتے ہیں کہ ایسی کسی بھی توہین آمیز گفتگو سے گریز کریں جو دوسرے مسالک کی دل آزاری اور ملک کی عدم استحکام کا باعث بنےکیوںکہ ہمارا ملک اس قسم کی فرقہ واریت اور منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امید ہے کہ تمام اہل اسلام و پاکستان ہماری گزارشات پر توجہ فرمائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1540

ٹیگز