12

علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم 

  • News cod : 15599
  • 16 آوریل 2021 - 1:57
علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم 
حجۃ الاسلام و المسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی نے کراچی کے معروف عالم دین، جعفریہ الائنس پاکستان کے سپریم کونسل کے رکن علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے جنہوں نے وحدت اور یکجہتی کے لئے بے پناہ جد و جہد کیے ہیں اور ملت جعفریہ برسا برس ان کی خدمات کو یاد رکھے گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجۃ الاسلام و المسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی نے کراچی کے معروف عالم دین، جعفریہ الائنس پاکستان کے سپریم کونسل کے رکن علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عون نقوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے جنہوں نے وحدت اور یکجہتی کے لئے بے پناہ جد و جہد کیے ہیں اور ملت جعفریہ برسا برس ان کی خدمات کو یاد رکھے گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک قیمتی انسان کا فقدان نہ صرف ان کے عزیز و اقارب کے لئے بلکہ ملت جعفریہ کے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اسی مناسبت سے ان کے بازماندگان خصوصاً عالمی شہرت یافتہ خطیب حضرت حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے مرحوم کو محمد و آل کے ساتھ محشور فرمائے۔آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15599