15

علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی

  • News cod : 15606
  • 16 آوریل 2021 - 3:25
علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ  امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی
خاندانی ذرائع کے مطابق، علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ 3.00بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی،تدفین وادی حسین کراچی میں ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید عون محمد نقوی 56 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرحوم چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانا عون محمد نقوی کا تعلق سندھ کے شہر خیرپور میرس سے تھا،آپ نے سلطان المدارس سے تعلیم حاصل کی وہ نوجوانی ہی میں کراچی منتقل ہو گئے تھے اور یہاں تعلیم کے بعد دینی خدمات کرنا شروع کردی۔

آپ معروف خطیب کے ساتھ ساتھ 10 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔آپ نے 2 بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑاہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، مولانا عون محمد نقوی کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ 3.00بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی،تدفین وادی حسین کراچی میں ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15606