23

شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

  • News cod : 15864
  • 20 آوریل 2021 - 19:20
شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل و ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر سید رسول موسوی، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا.

دورہ ایران کے دوران وزیر خارجہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران، پاکستان اور ایران کے بارڈر پوائنٹ(مند-پشین) کو کھولا جائے گا، پشین بارڈر گذشتہ چار ماہ میں کھلنے والا دوسرا بارڈر پوائنٹ ہوگا

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15864