17

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی روبہ صحت ہیں، دعا کرنے والوں کا شکریہ، دفتر مرجع تقلید

  • News cod : 15873
  • 21 آوریل 2021 - 0:29
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی روبہ صحت ہیں، دعا کرنے والوں کا شکریہ، دفتر مرجع تقلید
دفتر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے مسئول علی دولتمند نے آیت اللہ مکارم کی صحت اور جسمانی حالت کے متعلق کہاکہ ان کا چھوٹاسا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ روز بروز بہترہورہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے مسئول علی دولتمند نے آیت اللہ مکارم کی صحت اور جسمانی حالت کے متعلق کہاکہ ان کا چھوٹاسا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ روز بروز بہترہورہے ہیں۔

شاید اگلے دنوں میں ان کو پبلک وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے آیت اللہ مکارم کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا کرنے والے تمام مؤمنین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ مکارم شیرازی کو گزشتہ ہفتے صحت کی خرابی کے باعث تہران کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15873