5

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

  • News cod : 15901
  • 21 آوریل 2021 - 15:26
پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلیمپنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے، اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15901