14

موجودہ حالات میں بی بی خدیجہ کے جذبہ کو ہر طبقے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 16012
  • 22 آوریل 2021 - 21:18
موجودہ حالات میں بی بی خدیجہ کے جذبہ کو ہر طبقے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، علامہ اشفاق وحیدی
آج اسلام جو دنیا کے کونے کونے تک زندہ جاوید ہے بی بی کی قربانی کی وجہ سے اس لیے بی بی خدیجہ الکبری کو محسنہ اسلام کہا جاتا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے شب وفات بی بی خدیجہ الکبری پر زینبیہ اسلامک سنٹر برزبین میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ھوئے کیا کہ آج اسلام جو دنیا کے کونے کونے تک زندہ جاوید ہے بی بی کی قربانی کی وجہ سے اس لیے بی بی خدیجہ الکبری کو محسنہ اسلام کہا جاتا ہے
عصر حاضر میں خواتین کے حقوق کی بات کی جاتی ہے جبکہ بی بی خدیجہ کی سیرت سے حقوق نسوان کے تحفظ کو پیغام ملتا ہے. دین الہی کی ترویج کے لیے بی بی خدیجہ پوری زندگی جدو جہد کرتی رہیں
اس دور کے ظالم نے ھمیشہ رسول خدا ص کو اذیت دینے اور تنگ کرتے لیکن بی بی ہر وقت تحفظ رسالت ص کےُلیے ھمیشہ سیسہ پلائی ھوئی دیوار کی ماند صف اوّل نظر آئی. آج ھماری ماوں بہنوں بیٹیوں کو جذبہ بی بی خدیجہ کی ضرورت ہے تاکہ دور حاضر کے طاغوت کا مقابلہ کر سکیں
انہوں نے کہا کہ سیرت ام المعصومین ع کے ذریعہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے
آج جو خواتین اپنے حقوق سے پیچھے نظر آتی ھیں استعمار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے عورت کو اپنے حقوق کا شعور ہی نہی دیا گیا
حقوق نسوان کی صحیح تصویر سیرت بی بی خدیجہ الکبری سے ملتی ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16012