6

ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،تمام امام بارگاہوں کو کورونا مریضوں کیلئے کھولے جانے کا فیصلہ

  • News cod : 16191
  • 26 آوریل 2021 - 5:01
ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،تمام امام بارگاہوں کو کورونا مریضوں کیلئے کھولے جانے کا فیصلہ
مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں قائم تمام امام بارگاہوں کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جائے گاجبکہ امام بارگاہوں کی ٹرسٹ کو ملنے والی امداد اور عطیات کورونا متاثرین کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں عالمی کورونا وباء کی تباہ کاریاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کے مذہبی کنب کے میلے میں عوامی بڑی تعداد کی شرکت اور ایس اوپیز کی مکمل خلاف ورزی کے نتیجے میں ہندوستان میں کورونا بے قابو ہوچکاہے ۔

ہندوستان میں کورونا سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں متاثر ہیں، کورونا سے ہندوستان کے ہندو اکثریتی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اس بھیانک صورت حال میں مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں قائم تمام امام بارگاہوں کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جائے گاجبکہ امام بارگاہوں کی ٹرسٹ کو ملنے والی امداد اور عطیات کورونا متاثرین کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16191