7

بین المذاھب و مسالک ھم آہنگی عوام میں اتحاد وحدت اخوت کے پیغام کو عام کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے

  • News cod : 16208
  • 26 آوریل 2021 - 14:32
بین المذاھب و مسالک ھم آہنگی عوام میں اتحاد وحدت اخوت کے پیغام کو عام کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت آسٹریلیا نے ھمیشہ مذھبی تہوار منانے میں مثبت کردار ادا کرتے ھوئے تمام مذاھب کو برابر کے […]

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت آسٹریلیا نے ھمیشہ مذھبی تہوار منانے میں مثبت کردار ادا کرتے ھوئے تمام مذاھب کو برابر کے حقوق دیے
تمام مذاھب کے رہنما حکومت آسٹریلیا کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں
جو عناصر فرقہ واریت اور شدت پسندی کو دنیا میں ھوا دے رہے ھیں ان کی بھر پور مذمت کرتے ھیں
ملک پاکستان میں مکتب تشیع کے نوجوانوں کی مسلسل گمشدگی اور تاحال بازیابی ریاست پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
یہ بات امام جمعہ ملبرون حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے ایک افطار ڈینر میں تمام مذاھب و مسالک پر مشتمل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ھوئے کہی
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا واحد ریاست ہے جس میں تمام مذاھب کے تہوار آزادی سے منائے جاتے ھیں تمام مذھب کے رہنما نے ھمیشہ حکومت اسڑیلیا سے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ھیں
تمام کے مقدسات اور عبادات کا اگر احترام کرنے کا عوام کے اندر شعور دیا جائے تو بہترین ماحول بن سکتا ہے
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جن ممالک میں شدت پسندی اور انتہا پسندی فرقہ واریت جیسا ماحول ہے وہ ممالک ھمیشہ معاشی بحران میں مبتلا رہے اور ریاست روز بروز کمزور اور غیر مستحکم نظر آتے ھیں
علامہ اشفاق وحیدی نے مِسنگ پرنس کے حوالے سے اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ ملک پاکستان میں گمشدہ نوجوانوں کے لواحقین کئی دنوں سے ان کی بازیابی کے لیے سڑکوں پر بھیٹے ھوئے ھیں لیکن حکومت اور حکومتی اداروں ان کی مدد کرنے میں بے بس نظر آتے ھیں
ھم مطالبہ کرتے ھیں عالمی اداروں انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہ گمشدہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی مدد کریں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16208