5

مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 16503
  • 01 می 2021 - 16:53
مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے یکم مئی”عالمی یوم مزدور“ کے موقع پر کہا ہے کہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے یکم مئی”عالمی یوم مزدور“ کے موقع پر کہا ہے کہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16503