10

روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے،علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی

  • News cod : 16865
  • 07 می 2021 - 15:57
روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے،علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی
عالمی یوم القدس کے موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے، قدس کا مسئلہ ناقابل فراموش ہے ،اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ہے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کا ایک تاریخی مسئلہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم القدس کے موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے، قدس کا مسئلہ ناقابل فراموش ہے ،اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ہے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کا ایک تاریخی مسئلہ ہے۔ صہیونی غاصبوں کی جانب سے فلسطینی مظلوم عوام کے خلاف سازشیں ایک ایسی جارحیت ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ فلسطینی غریب اور بے گناہ مسلمانوں پر ان غاصبوں کے ڈھائے گئے ظلم وبربریت کو دیکھ کر تاریخ شرماتی ہے۔ اسرائیل کی غاصب حکومت کے ہاتھ بے گناہ فلسطینی بچوں کے خون سے رنگین ہیں ۔اس ظالم حکومت کے گماشتوں نے لاکھوں فلسطینیوں کو شہید اور بے گھر کرکے بچوں اور بوڑھوں پر بھی رحم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کو کوئی بھی اسلامی اور انسانی غیرت رکھنے والا اسلامی ملک ہرگز تسلیم نہیں کر سکتا۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسرائیل کی تاریخ سیاہ کرتوتوں سے بھری پڑی ہے ۔ آج بعض عرب ممالک کے حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ہم اس قسم کی کوششوں کو انتہائی قابل مذمت اور امت مسلمہ کے ساتھ خیانت سمجھتے ہیں۔ان شاء اللہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے یامخفیانہ رابطہ بر قرار کرنے سے ان کو نقصان اورذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔عرب ممالک کے حکمرانوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ اسرائیل بھی غزه ، لبنان، عراق ، بحرین، شام اور یمن کے غریب عوام کے سفا کانہ قتل عام میں شریک جرم ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی استعمار اور صہیونی غاصب حکمرانوں کی بھر پور مخالفت اور فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16865