7

این سی او سی نے نمازعید کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

  • News cod : 17087
  • 11 می 2021 - 17:44
این سی او سی نے نمازعید کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظور ی دیدی ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت عید کی نماز کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظور ی دیدی ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت عید کی نماز کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے، اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کیلئے نماز دو سے تین بار پڑھائی جائے اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے۔

گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کیلئے آنیوالے ماسک لازمی پہنیں۔ این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد اور عید گاہوں میں داخلے کیلئے متعدد راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں جبکہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، نماز کے بعد ہجوم نہ بنائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17087