11

علمائے دین کو امت کی خدمت کے ساتھ ساتھ فکری اور ثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی

  • News cod : 17092
  • 11 می 2021 - 17:58
علمائے دین کو امت کی خدمت کے ساتھ ساتھ فکری اور ثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی
انہوں نے ان ملاقاتوں میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علمائے دین کوامت کی خدمت کے لئے انتھک کوشش کرنی چاہئےاور اس خدمت کےساتھ ساتھ دشمن کی جانب سے ہونے والے فکری اورثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، جن کا ہدف اخلاق، ثقافت واقدار اورالہی منشورہوتےہیں۔ علمائے کرام کو اس بات کا صحیح ادراک ہونا چاہئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان کی مبارک راتوں میں مجالس عزا کے بعد علماءو فضلاء،طلاب علوم دینیہ،وکلاء،عراقی قبائل کے سربراہان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مومنین کرام کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے ان ملاقاتوں میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علمائے دین کوامت کی خدمت کے لئے انتھک کوشش کرنی چاہئےاور اس خدمت کےساتھ ساتھ دشمن کی جانب سے ہونے والے فکری اورثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، جن کا ہدف اخلاق، ثقافت واقدار اورالہی منشورہوتےہیں۔ علمائے کرام کو اس بات کا صحیح ادراک ہونا چاہئے کہ مستقبل کا معرکہ فکری اورعقائدی معرکہ ہے، جس میں دشمن ہمارے عقائد،ہماری ثقافت اورہماری پہچان کونشانہ بنانا چاہتا ہےجبکہ یہ سب پرواضح ہےکہ اس سے پہلےبھی دنیا کےبڑے سے بڑے باغی اورسرکش لوگ اپنی کوششوں میں ناکام ہو چکےہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوتےرہیں گے۔
عراقی قبائل کےسربراہان اوران سے متعلقہ افراد سےخطاب میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے ان جرائت و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قبائل ثورۃ العشرین سےلیکراب تک دہشت گردوں کےمقابل ڈٹ جانےوالےافراد ہیں اور یہ افراد نجف اشرف میں مرجعیت کی دفاعی قوت اورطاقت بھی ہیں۔ انہوں نے قبائل کے بہادرانہ موقف پر انہیں مبارکباد دی اور فرمایا کہ آپ کی یہ کاوشیں اور قربانیاں اللہ تعالیٰ کے سامنے ہیں ، جو ان شاء اللہ بروز قیامت آپ کے لئےنورکا کام دیں گی ۔

انہوں نے پورے معاشرے خاص کرجوان نسل کومزید محفوظ بنانےپرزوردیتےہوئےفرمایاکہ یہ مبارک مہینہ لوگوں کوگناہوں سےدوررکھنے،ہر قسم کی لغزشوں اور خطاؤں سے سےہمیشہ ہمیشہ کےلئےدامن چھڑانےاورخدا کی مرضی کےمطابق زندگی گزارنےکا عادی بنانے میں بہت ہی زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17092