12

تل ابیب میں آگ اور دھواں، غداروں پر وحشت اور صہیونیوں پر بوکھلاہٹ طاری

  • News cod : 17177
  • 12 می 2021 - 2:58
تل ابیب میں آگ اور دھواں، غداروں پر وحشت اور صہیونیوں پر بوکھلاہٹ طاری
فلسطینی استقامتی محاذ نے صیہونی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے سیکڑوں میزائیل مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر فائر کئے ہیں۔

وفاق ٹائمز – فلسطینی استقامتی محاذ نے صیہونی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے سیکڑوں میزائیل مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر فائر کئے ہیں۔

شدید سنسر اور کڑی نگرانی و نظارت کے باوجود تل ابیب سے ملنے والی رپورٹوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ سے داغے جانے والے راکٹ حملوں سے جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے۔

تل ابیب میں حماس کے راکٹ حملوں سے خوف و ہراس واضح طور دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی خبریں ہیں کہ تل ابیب موجود زیرزمین ٹنلز اور خندقوں کو کھولدیا گیا ہے تاکہ حماس کے راکٹ حملوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

دفاعی ماہرین حماس کے جوابی حملوں کو ابتک کی سب سے بڑی جوابی کارروائی قرار دے رہے ہيں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17177