11

فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، سینئیر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 17294
  • 16 می 2021 - 12:50
فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، سینئیر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ
انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، عالمی استعمار امریکہ نے فلسطین کی ہزاروں سالہ تاریخ کو ختم کرکے اپنے ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، اوراب تک ان دہشتگرد استعماری غاصب ریاستوں نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ ​​و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ عالم استعمار و استکبار شیطان بزرگ امریکہ نے اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرکے دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ ہم ہر ظلم کا ساتھ دیں گے اور ہر مستعضف کو تباہ و برباد کر دیں گے.

انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، عالمی استعمار امریکہ نے فلسطین کی ہزاروں سالہ تاریخ کو ختم کرکے اپنے ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، اوراب تک ان دہشتگرد استعماری غاصب ریاستوں نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کے اوراق صہیونی ظالموں کے ظلم سے بھرے پڑے ہیں۔ جہاں ایک طرف صہیونیوں نے فلسطین پر اپنے ناجائز قبضہ کو مکمل کرنے کے لئے کسی قسم کے ظلم اور زیادتی سے گریز نہیں کیا ہے وہاں فلسطینی ملت مظلوم کی شجاعت اور استقامت میں بھی ان مظالم کے سامنے کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔ فلسطینی عربوں کی جد وجہد کی تاریخ بھی صہیونیوں کے مقابلے میں اسی وقت سے جاری ہے کہ جب سے عالمی استعماری قوتوں کی ایماء پر فلسطین پر قبضہ کی ناپاک منصوبہ بندی کی گئی تھی اور فلسطینیوں کی یہ جد وجہد آ ج بھی اسی طرح جاری و ساری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17294