انسانیت

15ژانویه
علامہ شیخ محسن نجفیؒ نے بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

علامہ شیخ محسن نجفیؒ نے بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفیؒ نے بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے۔

20اکتبر
آج فلسطین کا مسئلہ مسلم اور غیر مسلم کا نہیں، بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر صادق الحسینی

آج فلسطین کا مسئلہ مسلم اور غیر مسلم کا نہیں، بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر صادق الحسینی

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں رحمۃ للعالمین کے عنوان سے ایک عظیم کانفرنس راجا بازار کے رام موھون لائبریری ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ہندو اور سکھ برادری سمیت اسلام کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ شریک ہوئے۔

17سپتامبر
حوزه ہائے علمیه نجف اور قم کے علماء معاشرے کو عصر ظہور تک لیکر جانے میں تاریخی کردار ادا کرسکتے ہیں، حجۃ الاسلام بشوی

حوزه ہائے علمیه نجف اور قم کے علماء معاشرے کو عصر ظہور تک لیکر جانے میں تاریخی کردار ادا کرسکتے ہیں، حجۃ الاسلام بشوی

/ نجف الاشرف میں پیغمبرِ اکرم صلی الله علیه وآله وسلّم کی رحلت کی مناسبت سے لجنہ انصار المہدی نجف الاشرف کی طرف سے حسینیه صادقین میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئی، جس سے حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے خطاب کیا۔

23اکتبر
پیغمبر اسلام(ص) نے نسلی اور قومی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر انسانی وحدت کی تعلیم دی، علامہ محمد رمضان توقیر

پیغمبر اسلام(ص) نے نسلی اور قومی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر انسانی وحدت کی تعلیم دی، علامہ محمد رمضان توقیر

ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی پاکستان امام حسین الکوثر سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام ماہ ربیع اول میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین مینیجنگ ڈائریکٹر الکوثر سکول اینڈ کالج علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔جشن میلاد صادقین کےمہمان خصوصی تحصیل سٹی میئر عمر امین خان گنڈہ پور تھے۔

24آگوست
مہذب معاشروں میں انتہاءپسندی کسی بھی شکل میں ہو وہ ناقابل قبول ہے، علامہ ساجد نقوی

مہذب معاشروں میں انتہاءپسندی کسی بھی شکل میں ہو وہ ناقابل قبول ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ مذہبی اعتقادات یا بنیادی عقائد نہیں ،تشریحات مسائل پیدا کرتی ہیں، انتہاءپسندی کی گنجائش کسی بھی معاشرے میں کسی بھی شکل میں نہیں دی جاسکتی،انسان کو آزاد پیدا کیا گیاہے مگر ہر دور میں ایک نئے انداز میں انسان کو غلام بنایاگیا اور بنایاجارہاہے۔

01جولای
مجلس علمائے شیعہ پاکستان۔۔۔ اہمیت اور اغراض و مقاصد

مجلس علمائے شیعہ پاکستان۔۔۔ اہمیت اور اغراض و مقاصد

تربیتِ بشر ایک دینی و الہیٰ فریضہ ہے۔ اسی فریضے کی انجام دہی کیلئے خدا نے انبیا مبعوث کئے اور کتابیں نازل کیں۔ انسان تخلیقی طور پر خالق ِکائنات کا ایک شہکار ہے۔ ہماری اس کائنات کے امن، حُسن اور ترقی و کمال کا کوئی بھی خواب اس  شہکار کی تعلیم و تربیت کے بغیر  پورا نہیں ہوسکتا۔ دراصل تربیت انسان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور انہیں نکھارنے کا نام ہے۔

17آوریل
اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب اور غیر عرب مسلم ممالک تاریخی غلطی کے مرتکب ہیں،فلسطین فاونڈیشن کوئٹہ

اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب اور غیر عرب مسلم ممالک تاریخی غلطی کے مرتکب ہیں،فلسطین فاونڈیشن کوئٹہ

کانفرنس سے سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالواحد بلوج بی این پی رہنما مبارک علی ہزارہ اتحاد تاجران بلوچستان کے سرپرست حاجی طاہر نظری الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد اور گرین پاکستان پارٹی کے چیرمین عبدالھادی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کے لئے جدوجہد کرنے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

06مارس
پشاور، مسیحی برادری کے وفد کی شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں سے ملاقات، سانحہ امامیہ مسجد پر اظہار افسوس

پشاور، مسیحی برادری کے وفد کی شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں سے ملاقات، سانحہ امامیہ مسجد پر اظہار افسوس

پشاور میں امامیہ مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے مختلف چرچز سے تعلق رکھنے والے مسیحی پادریوں نے سانحہ امامیہ مسجد کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی،

04مارس
دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

اپنے مذمتی بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔