انسانیت

02مارس
جامعتہ المنتظر میں سید المرسلین مبعوث برسالت ہونے کی مناسبت سے جشن بعثت، چراغاں بھی کیا گیا

جامعتہ المنتظر میں سید المرسلین مبعوث برسالت ہونے کی مناسبت سے جشن بعثت، چراغاں بھی کیا گیا

علماءکرام نے بعثت کے موضوع پر آیاتِ قرآنی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم کے اعلان نبوت سے قبل عرب معاشرہ کی اخلاقی، معاشرتی، سماجی و دینی زبوں حالی و ذلّت کی کیفیت جناب سیدہ فاطمة الزہراءنے اپنے عظیم ترین بابا کی رحلت کے چند دن بعد خطبہ میں بیان فرمائی تھی۔ رسول اکرم ص اُسی گمراہ و زبوں حال معاشرے میں حُکمِ خُدا سے 40سال خاموش رہے جو کہ بہت مشکل کام تھا

07ژانویه
مجھ کو سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے

مجھ کو سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے

شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی مہندس اگرچہ دو اسلامی ممالک یعنی ایران و عراق سے وابستہ تھے لیکن ان کے کارہائے عظیم نے انہیں عالم ِ اسلام میں ایک نمایاں اور ممتاز شناخت عطا کردی۔ اور موجودہ صدی کی جید انسانوں میں ان کا شمار ہوگیا۔ اور وہ پورے عالم ِ اسلام کی عمومی طور پر ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر دنیا میں متعارف ہوئے۔

13نوامبر
مخلوق خدا کی بھلائی عظیم کام ہے، پیر نورالحق قادری

مخلوق خدا کی بھلائی عظیم کام ہے، پیر نورالحق قادری

لاہور میں المصطفی آئی ہسپتال کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ المصطفی آئی ہسپتال ملک کے دور دراز علاقوں میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے، انسانیت کی خدمت، تعظیم، شفقت اور بھلائی عظیم کام ہے، اللہ تعالی فرماتا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔

22می
توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے،آغا سید حسن الموسوی

توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے،آغا سید حسن الموسوی

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالمی دباو کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اطمینان بخش اقدام سے تعبیر کیا انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مظلوم مسلمانوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے عزائم کی برابر تکمیل کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

18می
اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے، علامہ اشفاق وحیدی

اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے، علامہ اشفاق وحیدی

اشفاق وحیدی نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور جاری حملوں پر بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جاری جارحییت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے فوری اقدامات کریں،ہم فلسطین اور غزہ پر جاری حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔

16می
فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، سینئیر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، سینئیر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، عالمی استعمار امریکہ نے فلسطین کی ہزاروں سالہ تاریخ کو ختم کرکے اپنے ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، اوراب تک ان دہشتگرد استعماری غاصب ریاستوں نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے.

09می
وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

01می
یوم ضربت علی ابن ابی طالب ؑ عالم اسلام کا بڑا سانحہ ، انتہاءپسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

یوم ضربت علی ابن ابی طالب ؑ عالم اسلام کا بڑا سانحہ ، انتہاءپسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ یوم ضربت علی ابن طالب ؑ عالم اسلام کابڑا سانحہجو داخلی انتہاءپسندی، شدت پسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، یہ ضربت دراصل اسلام کے تشخص ، نظام عدل ، گڈ گورننس ، عوامی و انسانی حقوق کےلئے عمل پیرا نظام حکومت پر وار ہے

03مارس
اسلام احترام انسانیت کا دین ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

اسلام احترام انسانیت کا دین ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

انہوں نے کہا کہ ضرورتمندوں اور مستحقین کی ضروریات پوری کرنا صاحب حیثیت افراد کیلئے واجبات میں سے ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے مزید کہا کہ دین اسلام انسانیت کے احترام کا دین ہے، کسی سفید پوش اور ضرورت مند بھائی کی مدد کرنا بھی انسانیت کا احترام ہی ہے،