8

توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے،آغا سید حسن الموسوی

  • News cod : 17719
  • 22 می 2021 - 13:35
توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے،آغا سید حسن الموسوی
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالمی دباو کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اطمینان بخش اقدام سے تعبیر کیا انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مظلوم مسلمانوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے عزائم کی برابر تکمیل کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالمی دباو کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اطمینان بخش اقدام سے تعبیر کیا انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مظلوم مسلمانوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے عزائم کی برابر تکمیل کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

غزہ میں سینکڑوں فلسطینی مرد و خواتین اور بچوں کی دلدوز شہادتوں پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج عالمی قوتوں نے غزہ میں انسانیت کے درد و کرب کو محسوس کرکے فریقین کو جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے اثر و رسوخ کا استعمال کیا اسی طرح دیگر تنازعات کے حوالے سے بھی عالمی برادری کو آگے آنا چاہے تاکہ دنیا میں امن و استحکام کا ماحول پیدا ہو سکے۔

ایران اور سعودی عربیہ کے درمیان مفاہمت اور قرابت کے رجحانات اور اس سلسلے میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ابتدائی رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ایران سعودی عربیہ تعلقات میں خوش گوار تبدیلی عالم اسلام کے لئے حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور سعودی عربیہ خلوص نیت اور ملی و دینی جذبے کے ساتھ اپنے رشتے استوار کرے اور ماضی کی تلخیاں فراموش کریں تو یہ عالم اسلام کے لئے سب سے بڑی خوش خبری اور استکباری قوتوں کے لئے ایک انتہائی مایوس کن خبر ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17719