8

دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

  • News cod : 30469
  • 04 مارس 2022 - 14:39
دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری
اپنے مذمتی بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔ پی پی چیئرمین نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار اور کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30469