8

فلسطین کی حمایت میں عراقی عوام کے مظاہرے + تصاویر

  • News cod : 17343
  • 16 می 2021 - 12:27
فلسطین کی حمایت میں عراقی عوام کے مظاہرے + تصاویر
عراق، فلسطینیوں کی حمایت میں بغداد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت-

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں عراقیوں نے بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صیہونی جارحیت کے خلاف وسیع مظاہرے کئے۔

دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پر سب سے بڑا اجتماع دیکھنے میں آیا، جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ عام شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

ان مظاہروں کی کال عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں اور اہم شخصیات منجملہ مقتدی صدر، ہادی العامر، حزب اللہ عراق اور اہلسنت کی سیاسی پارٹی حزب اسلامی نے بغداد کے شہریوں کو غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی طرح کے مظاہرے عراق کے مقدس شہروں کربلائے معلی اور نجف اشرف میں انجام پائے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے بھی بدھ کے روز اپنے ایک اعلامیے میں دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کو دعوت دی تھی کہ فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کے لئے جس سے بھی جو ہوسکتا ہے وہ انجام دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17343

ٹیگز