32

غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی، حجت الاسلام سید ظفر نقوی

  • News cod : 17513
  • 18 می 2021 - 17:11
غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی، حجت الاسلام سید ظفر نقوی
ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور دہشت گرد اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوۓ ہر سطح پر حتی الامکان قدس کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام سید ظفر علی نقوی کی جانب سے جاری بیانیہ میں غاصب صہیونی دہشت گرد ریاست کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل بمباری اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے پوری امت مسلمہ سے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب اسلامی ممالک اپنے جزوی اختلافات کو بھلا کر اسرائیل کے خلاف متحد ہوں اور زبانی و کلامی بیانات کی بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ انسانیت کو اسرائیل کی دہشت گردی سے نجات ملے ۔
مذکورہ بیانیے میں اس بات کا عزم کیا گیا ہے کہ دفتر ہر سطح پر حتی الامکان فلسطینی مسلمانوں اور قبلہ اول” بیت المقدس” کی آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
دفتر نے سوشل میڈیا پر فعال افراد سے تقاضا کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد میڈیا کے ذریعے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے بھرپور مہم چلائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17513