11

مشہد مقدس میں “حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس” منعقد+ تصاویر

  • News cod : 17656
  • 21 می 2021 - 10:28
مشہد مقدس میں “حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس” منعقد+ تصاویر
فلسطين میں ہر سو آہ و فغاں کا عالم ہے۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہورہی ہیں اور ہر طرف خون ہی خون دکھائی دے رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان (موسسہ شہید عارف الحسینی) شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام “حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کے خصوصی مہمان اور خطیب جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ثقافتی امور کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حسینی مزینانی تھے ۔
کانفرس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کا شرف قاری قرآن جناب ذاکر علی اسدی بلتستانی نے حاصل کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حسینی مزینانی نے اپنے خطاب میں کانفرس کے انعقاد پر دفتر مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے فلسطین(غزہ پٹی)کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک منٹ کے زلزلے سے زمین کس قدر لرزتی ہے جس کی وجہ سے ہم سب خوف زدہ ہو جاتے ہیں لیکن آج ان فلسطینیوں کی طرف دیکھئے! جن پر چند منٹ کے وقفے سے بمباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لگاتار زمین لزر رہی ہے۔ ہر سو آہ و فغاں کا عالم ہے۔ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہورہی ہیں اور ہر طرف خون ہی خون دکھائی دے رہا ہے۔

مظلوم فلسطینیوں کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں نے اپنے بچوں کو تبادلہ کر کے ایک دوسرے کے گھر بھیج دیا تھا ۔ پوچھنے پر بتانے لگے کہ اگر غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری ہوجائے تو خاندان میں سے کوئی ایک تو بچ جائے۔
حجۃ الاسلام حسینی مزینانی نے آخر میں تمام عالم اسلام بالخصوص مظلوم فلسطینیوں اور افغانستان میں شہید ہونے والی طالبات کے لئے خصوصی دعا کی ۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام شیخ عارف صاحب نے انجام دئیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17656