7

ایران ،عراق ، شام میں مقدسات کی زیارت سے متعلق پالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور

  • News cod : 1767
  • 09 سپتامبر 2020 - 23:58
ایران ،عراق ، شام میں مقدسات کی زیارت سے متعلق پالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور
حوزہ ٹائمز|ایران ،عراق ، شام میں مقدسات کی زیارت سے متعلق پالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارت پالیسی کی تیاری کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں کہی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران ،عراق ، شام میں مقدسات کی زیارت سے متعلق پالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارت پالیسی کی تیاری کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق ایران عراق اور شام میں اہل بیت اطہار کے مزارات پرروانہ ہونے والے پاکستانی زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے زیارت پالیسی کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ جامع اور موثر پالیسی کی تیاری کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری، وفاقی وزیر میر ی ٹائم افیئرز علی زیدی ، وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ پر مشتمل کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ کابینہ کمیٹی کو زیارت پالیسی پر بریفنگ دی۔ واضح رے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی زیارت پالیسی کی تشکیل کیلئے اس سے قبل بھی متعدد اجلاس کر چکی ہے۔ آج کے اجلاس میں مشاورتی عمل مکمل کر نے کے بعد حتمی مسودہ ذیلی کمیٹی کے اراکین کو بھجوایا جائے گا جو بعد ازاں منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں زائرین کیلئے ویزوں کے اجرا، رہائش، سفری و طبعی سہولیات کیلئے متعلقہ ممالک سے معاہدات کئے جائیں گے جبکہ پاکستان میں براستہ سڑک سفری اور دیگر سہولیات سمیت مجموعی انتظامات کو مربوط کیا جائے گا۔

 

 

#ziaratPolicy

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1767