12

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج انتقال کرگئے

  • News cod : 17800
  • 25 می 2021 - 11:53
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج انتقال کرگئے
کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے عالم دین، مدرسہ الامام المنتظر عج کے معاون اجرائی و رفاہی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے معاون حجۃ الاسلام مولانا حیدر علی مہدوی آج قم المقدسہ ایران میں وفات پاگئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے عالم دین اور مدرسہ الامام المنتظر عج کے ناظم الامور ادارہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج حجۃ الاسلام مولانا حیدر علی مہدوی آج قم المقدسہ ایران میں وفات پاگئے ہیں۔

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اس سانحہ پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے حوزہ علمیہ الامام المنتظر کے اساتذہ ، طلاب ، مرحوم کے خانودہ اور دیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17800