32

ملی یکجہتی کونسل نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

  • News cod : 17834
  • 25 می 2021 - 17:36
ملی یکجہتی کونسل نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکومت اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پابندی لگائے اور اس تحریک میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہودیوں کا معاشی بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی کے صدر محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت قبلہ اول انبیاء کی سرزمین، مسجد اقصی کی توہین اور مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم کیخلاف مسلم حکمرانوں کو بیدار کرنے کے سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی کے تحت اجلاس مرکز جماعت اسلامی منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نصیر احمد نورانی، علامہ سبطین سبزواری، مولانا اسلم صدیقی، بلال قدرت بٹ، ذکر اللہ مجاہد، سید طاہر محمود بخاری، شفیق احمد بٹ، حسن فاروق، قاری محمد ارشد اویسی، علی رضا نقوی، صغیر احمد قاسمی، مفتی محمد عمر اعوان، پیرزادہ برہان الدین عثمانی، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، حاجی سید شبیر حسین نقوی، نوید احمد زبیری، مولانا عبدالمالک حیات، مفتی عاشق حسین، پیر محمد عاصم سہروردی، محمد عمران الحق اور دیگر بھی موجودہ تھے۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکومت اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پابندی لگائے اور اس تحریک میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہودیوں کا معاشی بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17834

ٹیگز