حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ درندگی کے ایسے انسانیت سوز واقعہ کا رونما ہونا قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے۔ملک میں آبروریزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہی ہے۔اس واقعہ میں ملوث تمام کردار عبرت ناک سزاؤں کے مستحق ہیں۔ایک مصروف ترین شاہراہ پر عصمت دری کا یہ واقعہ متعلقہ حکام کی بدترین انتظامی غفلت بھی ہے۔معصوم بچوں کے جنسی استحصال اور قتل کی سفاکانہ کاروائیاں معمول بن چکی ہیں، ان سنگین جرائم کو روکنے کے لیے موثر قانون سازی اور اس پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو ایک ایسی ریاست جنگل کا روپ دھار لے گی جسے کے حصول کے لیے طویل جدوجہد اور انگنت قربانیاں دی گئیں ۔ان نے کہا کہ سفاکیت کی انتہا کرنے والے ان درندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر اسلامی قوانین کے مطابق ایسی بے رحمانہ سزائیں دی جائیں جو دوسروں کے لیے عبرت کا نشان ہو۔
ملک میں آبروریزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا.
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1795












