25

بلتستان کے معروف عالم دین شیخ سحر کی رحلت پر جمعیت علماء کرگل کی جانب سے اظہار تعزیت

  • News cod : 18018
  • 29 می 2021 - 13:03
بلتستان کے معروف عالم دین شیخ سحر کی رحلت پر جمعیت علماء کرگل کی جانب سے اظہار تعزیت
جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ مرحوم کی اچانک رحلت سے گلگت و بلتستان اورلداخ کے علمی و ادبی حلقے میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جس کو پر ہونے میں کافی وقت لگے گا ۔ مرحوم کی شاعری ہمیشہ ان کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے معروف عالم دین شیخ سحر کی رحلت پر جمعیت علماء کرگل کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ صد افسوس کے ساتھ یہ خبر سننے کو ملی کہ بلتستان کے ممتاز عالم دین، محقق اور شاعر چہار زبان علامہ شیخ غلام حسین سحرؔ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔مرحوم نے ابتدائی تعلیم کے بعد 1965 ءمیں عراق کے مقدس شہرنجف اشرف کا رخ کیا، 1974ء میں اُس دور کی ظالم بعثی حکومت نے دیگر ہزاروں غیر ملکی طلاب و علمائے کرام کے ساتھ مرحوم سحر کو بھی عراق سے بے دخل کیا جس کے بعد انہوں نے شام کا رخ کیااور پھر ایک سال بعد وہاں سے لبنا ن چلے گئے ۔ ان کئی سالوں میں انہوں نے عربی اور فارسی زبانوں میں کافی مہارت حاصل کی اور ان چاروں زبانوں میں شعر و شاعری بھی کی۔

جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ مرحوم کی اچانک رحلت سے گلگت و بلتستان اورلداخ کے علمی و ادبی حلقے میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جس کو پر ہونے میں کافی وقت لگے گا ۔ مرحوم کی شاعری ہمیشہ ان کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کی۔ وہ ایک عظیم درویش شاعر بھی تھے ان کی شاعری میں الگ چاشنی تھی۔ غم کے اس موقع پر ہم اہل کرگل کی جانب سے، اہل گلگت بلتستان و لداخ کے علم و ادب دوست حضرات، مرحوم کے لواحقین اور سوگواروں کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو محمد وآل محمد (ص) کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18018