19

شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

  • News cod : 18041
  • 29 می 2021 - 17:01
شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےپرگفتگو ہوئی۔

وفاق ٹائمز- وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں‌ عراقی وزیر خارجہ فوادحسین نے شاہ محمودقریشی کااستقبال کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کےمابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےپرگفتگو ہوئی۔

وزیرخارجہ نےدورہ عراق کی دعوت پرعراقی ہم منصب کاشکریہ اداکیا اور ’وزٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےجغرافیائی سیاسی ترجیحات کوجغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل دیا، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےوسیع ہیں، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہےجہاں سرمایہ کاری کےبےشمار مواقع ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18041