17

سید حسن نصراللہ بخیر و عافیت ہیں،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان

  • News cod : 18196
  • 02 ژوئن 2021 - 20:37
سید حسن نصراللہ بخیر و عافیت ہیں،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان
حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ الحمد للہ ! سید حسن نصر اللہ بخیرو عافیت ہیں،پچھلے چند دنوں سے ان کی طبیعت ذرا ناساز تھی اس لئے انہیں دو تین دن تک آرام کرنے کی ضرورت تھی، لیکن سید کے تمام چاہنے والے جنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تقریر سننے کے منتظر تھے ، اگر وہ تقریر نہ کرتے تو لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات اٹھتے، اس لئے انہوں نے مکمل صحت یابی سے پہلے ہی خطاب کیا تاکہ اس اہم موقع پر اپنے چاہنے والوں کے درمیان رہیں۔ اب الحمد للہ ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ ! سید حسن نصر اللہ بخیرو عافیت ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ پچھلے چند دنوں سے ان کی طبیعت ذرا ناساز تھی اس لئے انہیں دو تین دن تک آرام کرنے کی ضرورت تھی، لیکن سید کے تمام چاہنے والے جنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تقریر سننے کے منتظر تھے ، اگر وہ تقریر نہ کرتے تو لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات اٹھتے، اس لئے انہوں نے مکمل صحت یابی سے پہلے ہی خطاب کیا تاکہ اس اہم موقع پر اپنے چاہنے والوں کے درمیان رہیں۔ اب الحمد للہ ان کی حالت بہت بہتر ہے۔
اسی طرح سید حسن نصر اللہ کے بیٹے جواد نے بھی ان کی خیریت دریافت کرنے والوں کو اطمینان دلانے کے لئے ٹویٹر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ میرے بابا کو الرجی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سید حسن نصر اللہ کو تقریر کے دوران کئی بار کھانسی آئی تھی، جس کے باعث لوگوں میں چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18196