6

امام خمینی گذشتہ صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، حجت الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 18223
  • 04 ژوئن 2021 - 15:47
امام خمینی گذشتہ صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، حجت الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی
امام خمینی ایک نڈر سپاہی تھے جن کی کوششوں سے تشیع کا خصوصا اسلام کا حقیقی تعارف اور مثبت تصویر لوگوں تک پہنچی ان کی اسلام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی پرنسپل جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد نے امام راحل حضرت امام خمینی (رح) کے یوم وفات پہ اپنے بیان میں کہا کہ فرزند زہرا سلام اللہ علیہا نے انقلاب اسلامی ایران کی پاکیزہ بنیاد رکھی جس میں خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا تھا وہ امام زمانہ عج ایک نڈر سپاہی تھے جن کی کوششوں سے تشیع کا خصوصا اسلام کا حقیقی تعارف اور مثبت تصویر لوگوں تک پہنچی ان کی اسلام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج ان کا یوم وفات ہے جو کہ در حقیقت یوم تجدید عھد ہے ان سے فرزندان اسلام کا یہ وعدہ ہونا چاہیے کہ ان کی سیرت و کردار کو سامنے رکھ کر جس طرح انہوں نے امام زمانہ عج کے ظہور کے لیے راہیں ہموار کی ہم بھی اسی راستے پہ چلیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18223