14

امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، سربراہ مجلس وحدت مسلمین

  • News cod : 18231
  • 04 ژوئن 2021 - 16:10
امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، سربراہ مجلس وحدت مسلمین
امام خمینی نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی، عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی کی 32ویں برسی کے مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے اس عظیم قائد کی ہیبت آج بھی طاغوت و استعمار کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کر دیتی ہیں، امام خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا، وہ عالم اسلام کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی شرانگیزیوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی مسلم امہ کی بقاء کو باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی، عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے سخت ترین حامی رہے، اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبوں کے خلاف ان کا مؤقف ہمیشہ شدید اور اٹل تھا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی ناپاک جسارت پر سلمان رشدی ملعون کے قتل کا فتویٰ دینے والی یہ وہ واحد شخصیت تھے، جنہوں نے عالمی تعلقات کی پرواہ کئے بغیر اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، امام خمینی نے اپنی قوم کو عالمی اقتصادی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر خود کفالت کا درس دیا، یہی وجہ کہ آج ایرانی قوم زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18231