3

اسلام آباد میں 7 جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

  • News cod : 18250
  • 04 ژوئن 2021 - 18:30
اسلام آباد میں 7 جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں کلاسز 7 جون کو کھلیں گی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں، پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری ہوگا، اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18250