8

گھوٹکی ٹرین حادثہ ایک قومی سانحہ ہےجس پر پوری قوم سوگوار ہے، نائب صدر وفاق المدارس

  • News cod : 18383
  • 07 ژوئن 2021 - 16:07
گھوٹکی ٹرین حادثہ ایک قومی سانحہ ہےجس پر پوری قوم سوگوار ہے، نائب صدر وفاق المدارس
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید مرید حسین شاہ نقوی  نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ، ایک قومی سانحہ ہےجس پر پوری قوم سوگوار ہے۔ٹرین حادثے میں محکمہ جاتی کوتاہیوں کی نشاندہی باعث تشویش ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید مرید حسین شاہ نقوی  نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ، ایک قومی سانحہ ہےجس پر پوری قوم سوگوار ہے۔ٹرین حادثے میں محکمہ جاتی کوتاہیوں کی نشاندہی باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحےکی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، خدا سے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئےصبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18383