6

ایران کے سابق وزیر داخلہ حجۃ الاسلام سید علی اکبر محتشمی پور انتقال کرگئے

  • News cod : 18392
  • 07 ژوئن 2021 - 19:45
ایران کے سابق وزیر داخلہ حجۃ الاسلام سید علی اکبر محتشمی پور انتقال کرگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کےسابق وزیر داخلہ اور جامعہ روحانیت مبارز کے رکن،حجۃ الاسلام سیدعلی محتشمی پور کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سےخاتم الانبیاء ہسپتال تہران میں زیر علاج تھے،آج داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کےسابق وزیر داخلہ اور جامعہ روحانیت مبارز کے رکن،حجۃ الاسلام سیدعلی محتشمی پور کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سےخاتم الانبیاء ہسپتال تہران میں زیر علاج تھے،آج داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

حجۃ الاسلام محتشمی پور کے دفتری ذرائع نے ان کی المناک رحلت کی اطلاع دی ہے۔

یادرہےکہ جامعہ روحانیت مبارز کےرکن حجۃ الاسلام سیدعلی اکبرمحتشمی پورنجف اشرف سے کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد مہران باڈر سے ایران آئےاورابتدائی طبی معائنہ کرانے کےلئے گلستاں ہسپتال کرمانشاہ میں داخل ہوئے تھے بعدازاں جسمانی حالت زیادہ خراب ہونے پر ان کو خاتم الانبیاء ہسپتال تہران کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18392