10

اسلامی جمہوریہ ایران پر فخر محسوس کرتے ہیں، ایران دلوں کے سکون کا سبب ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 18574
  • 13 ژوئن 2021 - 20:07
اسلامی جمہوریہ ایران پر فخر محسوس کرتے ہیں، ایران دلوں کے سکون کا سبب ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی
عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے ایک وفد کے ہمراہ اپنے عراق کے دورے کے دوران نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے ایک وفد کے ہمراہ اپنے عراق کے دورے کے دوران نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر فخر محسوس کرتے ہیں، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جہاد کی حالت میں ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے اس ملاقات میں لوگوں کو دینی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم (ص) نے حضرت علی (ع) سے فرمایا: “و ايمُ اللّهِ لَأن يَهدي اللّهُ على يَدَيكَ رجُلاً خَيرٌ لَكَ مِمّا طَلَعَت علَيهِ الشَّمسُ و غَرَبَت ( خدا کی قسم اگر خداوند عالم کسی کو تمہارے ذریعے ہدایت کرے تو وہ تمہارے لیے اس سے کہیں بہتر ہے جس پر سورج طلوع اور غروب کرتا ہے)۔

انہوں نے اس روایت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رسول خدا نے اس روایت میں دوسروں کی ہدایت کو کس قدر اہمیت دی ہے اور کہا: ایک شخص کو ہدایت کرنا اس علی (ع) کے لیے تمام دنیا سے بہتر ہے جن کی ایک ضربت ثقلین کی عبادت سے بالاتر تھی۔

عالم تشیع کے مرجع تقلید نے قرآنی تعلیمات کی اہمیت کو سورہ انعام کی انیسویں آیت کی روشنی میں بیان کیا اور کہا: پروردگار عالم نے قرآن کریم میں فرمایا: “أُوحِيَ إلَيَّ هذَا القرآنُ لِأُنذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغ… (یہ قرآن مجھ پر وحی ہوا ہے تاکہ تمہیں اور جس جس تک یہ قرآن پہنچا ہے اس کو ڈرائیں) لہذا قرآن کریم کی ہدایت انسان تک منحصر نہیں ہے بلکہ تمام مخلوقات کے لیے ہدایت کی کتاب ہے یہاں کہ ملائکہ بھی اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ استاد نے دنیا کے کونے کونے میں دینی اور قرآنی تعلیمات کو پہنچانے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اہل بیت علیہم السلام کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ قرآنی احکام کی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے قرآن و عترت کی خدمت کو بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے واضح کیا: خداوند عالم نے یہ نعمت آپ کو دی ہے، ان تبلیغی کاموں کی توفیق ہمیں اور آپ کو دی ہے تاکہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امام زمانہ کے ظہور کے لیے راستہ ہموار کریں۔

انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی فعالیتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آپ فکری جہاد کے میدان میں حالت جنگ میں ہیں اور الحمد للہ آپ اپنی ذمہ داری میں کوتاہی نہیں کر رہے ہیں۔
نجف اشرف کے مرجع تقلید نے اسلامی جمہوریہ نظام کے بارے میں کہا: ہم ایران کے اسلامی جمہوریہ نظام پر فخر محسوس کرتے ہیں اسلامی جمہوریہ اور اس کی قیادت کو اسلام کی عزت اور سربلندی سمجھتے ہیں، اسلامی جمہوریہ ہمارے دلوں کے اطمینان و سکون کا سبب ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلام کے سر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کامیابیاں بھی اسلامی جمہوریہ کے وجود کی بدولت ہیں۔ انشاء اللہ اسلام اور تعلیمات اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت کے واسطے خداوند عالم اسلامی جمہوریہ ایران کی نعمت کو قائم و دائم رکھے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ “ہمارا سلام آیت اللہ خامنہ ای کو پہنچا دیجیے” آقائے رمضانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ کے سر پر “علم کا تاج” ہے آپ یقینا اس تاج کی قیمت سے آگاہ ہیں اور اسی کی برکت سے انشاء اللہ آپ اپنے کاموں میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی ترقی کے دعا کی اور قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں ان کی توفیقات میں اضافے کی تمنا ظاہر کی۔
خیال رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی گفتگو سے قبل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی فعالیتوں اور کاوشوں کی ایک تفصیلی رپورٹ انہیں پیش کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18574