21

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

  • News cod : 18617
  • 16 ژوئن 2021 - 13:44
پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے متعدد مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانیوں کے لیے صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریوں کے ووٹ ڈالنے کے لئے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی ، کوئٹہ ،پشاور اور ملتان میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18617