7

اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات

  • News cod : 18631
  • 17 ژوئن 2021 - 13:48
اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات
ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اور جماعت اسلامی کی قیادت کے مابین گلگت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں جی بی کے معروضی حالات خصوصاً آئینی حیثیت کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ بدھ کے روز اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ میرزا علی کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18631