14

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرنے ان کے دفتر پہنچ گئے

  • News cod : 18705
  • 19 ژوئن 2021 - 15:22
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرنے ان کے دفتر پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں عوام کی انتخابات میں کثیر تعداد میں شرکت اور اس کا نظام جمہوریہ اسلامی ایران کے اقتدار پر نمایاں اثر پر گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز ،حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی، اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی امیدوار چیف جسٹس حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی کی مبارکباد پیش کرنے سپریم کورٹ پہنچے تاہم ان سے ملاقات کے بعد تبریک پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک الیکشن کمیشن کی طرف سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں ہوا ہے تاہم ایران کی دینی،سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے اس عظیم کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18705