11

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

  • News cod : 18959
  • 24 ژوئن 2021 - 17:50
پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کی کابینہ کی تقریب حلف برداری
علامہ احمد علی روحانی نے مجلس کی نگران کونسل کے چئرمین علامہ سید محمد حسین طاہری سے حلف لیا، پھر چیئرمین نے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر علیشاء نقوی نجفی سے حلف لیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوم ولادت باسعادت حضرت امام رضا علیہ السلام کے مبارک موقع پر دفتر مجلس علمائے اہل بیت (ع) پاراچنار میں نگران کونسل اور صدر بمعہ کابینہ کی حلف برداری کا پروقار اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حجتہ الا سلام والمسلمین علامہ احمد علی روحانی نے مجلس کی نگران کونسل کے چئرمین علامہ سید محمد حسین طاہری سے حلف لیا، پھر چیئرمین نے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر علیشاء نقوی نجفی سے حلف لیا، اور انہوں نے تمام کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر تمام کونسل اور صدر بمعہ کابینہ کے اراکین نے مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے اغراض اور مقاصد کی نگہداری کا عہد کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18959