6

حکومت دہشت گرد گروہ کی بد زبانی کو لگام دے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 1922
  • 15 سپتامبر 2020 - 0:11
حکومت دہشت گرد گروہ کی بد زبانی کو لگام دے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مطالبہ […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشت گرد فرقہ پرست گروہ کی غلیظ نعرے بازی اوربد زبانی کو لگام دے ۔کوئی شک نہیں کہ مسلمان مختلف فرقوں میں تقسیم ہیں لیکن تشیع ہی حقیقی اسلام ہے، جو نفس رسول حضرت علی علیہ السلام کے پیروکار ہیں۔خاتون جنت فاطمہ الزہرا ، امام حسن اورحسین علیہم السلام کو ماننے والے گمرا ہ نہیں ہوسکتے۔ علماءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حکومت تکفیری زبانوں کو لگام دے۔ یہ زبانیں کیوں کھولی جا رہی ہیں۔ریاستی ادارے کہاںہیں اور حکومت کہاں سو رہی ہے؟انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ غیر ذمہ دارمقررین توہین صحابہ سے زیادہ قرآن،رسول اور توحید کا انکار کر رہے ہیں۔ان کے خلاف اہل تشیع کی درخواستوں پر مقدمات درج کئے گئے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ،متحدہ علماءبورڈ اور قرآن بورڈ کو خرافات پر مبنی متنازع ویڈیو کلپس بھجوائے۔ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اور ملزموں کو چھوڑ دیا گیاتو اس کی ذمہ دار خود حکومت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1922