9

تمام اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں، علامہ سید مرید نقوی

  • News cod : 19305
  • 05 جولای 2021 - 14:10
تمام اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں، علامہ سید مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ نے کہا کہ مولوی عبدالرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، جس کو ہمارے ملک کا سکون برداشت نہیں ہورہا اور وہ تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھانے میں اپنا دجالی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ملک کے سکون اور ترقی کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل کردیا جائے۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتطر لاہو کے ناظم اعلی علامہ سید مرید حسین نقوی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی جلیل القدر ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے بدبخت عبد الرحمن سلفی کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کیخلاف کارروائی میں کوتاہی برتی جا رہی ہے، پہلے تو مقدمہ درج نہیں ہوتا، مقدمہ درج ہو جائے تو کچھ عرصے بعد خاموشی چھا جاتی ہے، اور مجرموں کے سرپرست ان کو رہا کروا کر لے جاتے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ نے کہا کہ مولوی عبدالرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، جس کو ہمارے ملک کا سکون برداشت نہیں ہورہا اور وہ تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھانے میں اپنا دجالی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ملک کے سکون اور ترقی کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل کردیا جائے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19305