22

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی لاہور پولیس کے افسران کیساتھ ملاقات، مجالس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

  • News cod : 19433
  • 10 جولای 2021 - 13:09
شیعہ علماء کونسل کے وفد کی لاہور پولیس کے افسران کیساتھ ملاقات، مجالس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
وفد نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو انتظامی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری نے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام بارگاہوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں قاسم علی قاسمی، علامہ امجد علی عابدی، حافظ کاظم رضا نقوی سمیت دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر محرم الحرام کی مجالس، جلوس، امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو انتظامی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19433