9

حجۃ الاسلام ڈاکٹر گلفام حسین قم المقدسہ میں انتقال کر گئے

  • News cod : 19681
  • 18 جولای 2021 - 10:10
حجۃ الاسلام ڈاکٹر گلفام حسین قم المقدسہ میں انتقال کر گئے
حجت الاسلام ڈاکٹر گلفام حسین پاکستان میں بھی انہیں ایک ممتاز مقام حاصل تھا۔ آپ انتہائی اچھے اور توانا خطیب تھے، ایک موفق اور کامیاب مبلّغ تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام ڈاکٹر گلفام حسین قم المقدسہ میں انتقال کر گئے.

آپ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے استاد تھے اور مدرسہ جامعۃ العلوم، مدرسہ امام خمینی(رہ) اور مدرسہ القائم سمیت مختلف دینی درسگاہوں میں تدریس کیا کرتے تھے۔

مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کی جانب سے مرحوم کے خانوادہ و تمام علماء و طلاب پاکستان و جامعہ المصطفی قم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پردیس میں مقیم ان کے اہل خانہ و لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19681