8

وفاقی وزیر مذہبی امور سے عراقی سفیر کی ملاقات ،چہلم کے حوالے سے عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی

  • News cod : 1973
  • 17 سپتامبر 2020 - 16:58
وفاقی وزیر مذہبی امور سے عراقی سفیر کی ملاقات ،چہلم کے حوالے سے عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی
حوزہ ٹائمز | چہلم امام حسین (ع) کی موقع پر پاکستانی زائرین کی سہولت اور دیگر انتظامات پر مشاورت کی گئی

حوزہ ٹایمز کی رپورٹ کے مطابق عراقی سفیر نے پیر نور الحق قادری کو مجوزہ زیارت پالیسی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا، عراقی حکومت ہر سال پاکستانیوں سمیت لاکھوں زائرین کی بہترین دیکھ بھال کرتی ہے، بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے، زائرین کی سہولت کیلئے حکومتِ پاکستان بھی ایک جامع زیارت پالیسی بنا رہی ہے۔ چہلم اما م حسین ؓ کے حوالے سے عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی۔
زیارات پالیسی میں زائرین کی صحت و سہولت کو بطور خاص مد نظر رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1973