15

شیعہ علماء کونسل پاکستان و زہرا اکیڈمی کے تحت اجتماعی قربانی

  • News cod : 19846
  • 23 جولای 2021 - 20:48
شیعہ علماء کونسل پاکستان و زہرا اکیڈمی کے تحت اجتماعی قربانی
اس موقع پر علاقائی عمائدین، مومنین اور علماء کرام نے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی کے اہتمام پر علامہ ساجد نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی اور زہرا اکیڈمی کے اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام عیدالاضحٰی کی مناسبت سے سندھ کے سب سے محروم علاقے ضلع تھرپارکر میں آدم تڑ، مانجھی تڑ، شاہی کی ڈانی، مٹھی، ممتاز رند تڑ سمیت پاراچنار، اوکاڑہ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جھل مگسی، گنداواہ، نوشہرہ سادات، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد اور گنداخہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جن کا گوشت مستحقین، مجروحین اور خانوادہ شہداء کی خدمت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر علاقائی عمائدین، مومنین اور علماء کرام نے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی کے اہتمام پر علامہ ساجد نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی اور زہرا اکیڈمی کے اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19846