21

جناب علی اصغر علیہ السلام کی منت سے مشکلات کا حل

  • News cod : 19932
  • 25 جولای 2021 - 18:39
جناب علی اصغر علیہ السلام کی منت سے مشکلات کا حل
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، علامہ مصدق حیدر تقوی جو کہ برطانیہ میں مرجع عالی قدر کے وکیل ہیں، انہوں نے اپنے وفد سمیت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا۔
اس ملاقات میں جب زائرین نے مرجع عالی قدر  سے اپنی دنیاوی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے،مرجع عالی قدر سے ان پریشانیوں کا راہ حل دریافت کیا تو جواب میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے فرمایا کہ آپ اپنی مالی استطاعت کے مطابق جناب محسن علیہ السلام اور جناب علی اصغر علیہ السلام کے لیے منت مانیں کہ اگر ہماری یہ مشکل ختم ہو جائے تو ہم یہ رقم غریب شیعہ مومنین کو دیں گے،اور اس کا ثواب آپ مولی علی اصغر علیہ السلام اور جناب محسن علیہ السلام کو ہدیہ کریں۔
مزید برآں مرجع عالی قدر نے یہ بھی فرمایا کہ ایک ایک مشکل کےلیے آپ الگ الگ یہ منت مانیں۔
انشاء اللہ خداوند متعال بحق جناب علی اصغر علیہ السلام و جنابِ محسن علیہ السلام آپ کی مشکلات کو ختم فرمائے گا۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19932