شیخ حر عاملی ،حضرت حر ّبن زیدریاحی کے نواسوں میں سے ہیں جو ۱۰۳۳ ہجری قمری کو جبل عامل لبنان میں متولد ہوئے ۔ایران آنے کے بعد ایک مدّت تک اصفہان میں مقیم رہے اور صفوی بادشاہوں کے نزدیک قابلِ احترام ٹھہرے، اس کے بعد آپ مشہد تشریف لائے اور ۲۶ سال اس شہر میں شیخ الاسلام کی حیثیت سے رہے۔۱۱۰۴ ہجری قمری میں آپ نے وفات پائی ،آپ کے جسدِ خاکی کو سابقہ مدرسہ مرزا جعفر کے نزدیک ایک سرداب میں دفن کیا گیا ۔

آپ شیعہ مذہب کے عظیم دانشمند تھے ،آپ کی معروف کتاب ‘‘وسائل الشیعہ’’ ہے۔آپ کے فرزند شیخ محمد رضا بھی فقاہت اور علم میں اپنے والد سے کم نہ تھے،۱۱۱۰ ہجری قمری میں آپ نے وفات پائی اور ان کو اپنے والد کے ساتھ دفن کیا گیا۔حالِ حاضر میں مرقد شیخ حرعاملی (صحن انقلاب ) میں زائرین اور عقیدت مندوں کی آماجگاہ ہے۔مقبرہ کی تزئین و آرائش کاکام ۱۳۶۵ ھ۔ش میں مکمل ہوا۔